کرونااِزاِن داائر:ہیوسٹن ائرپورٹ سے حرامانی کی ویڈیو

ویڈیومیں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی موجود
Mar 16, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/HIRA-MANI-INSTA.mp4"][/video]

 ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کے معروف ستارے ان دنوں امریکی شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں۔

تقریبا دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود بےخوف وخطر ہو کرہیوسٹن پہنچنے والی ان سیلیبرٹیزمیں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور حرا مانی شامل ہیں۔ تینوں اس سے قبل نیوجرسی میں موجود تھے جہاں سے وہ ایک شو کے سلسلے میں ہیوسٹن پہنچے۔

حرا مانی نے انسٹا گرام پر بش انٹرکونٹینینٹل ائر پورٹ ہیوسٹن پر بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اِکا دُکا افراد ہی نظرآرہے ہیں۔

ویڈیو میں تو ائر پورٹ کے مناظر ہیں لیکن پس منظر میں تینوں کی خوش و خرم آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ حرا مانی کا کہنا ہے کہ کچھ نہیں ہے یہاں، کتنا خالی ائرپورٹ ہے جس پر عدنان صدیقی کی آواز آتی ہے لوگ چل ہی نہیں رہے۔

حرا کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امریکا بند ہوگیا ہے اور لوگ الگ تھلگ ہوگئے ہیں۔

حرا مانی نے ماسک پہنے ہوئے عدنان صدیقی کے ساتھ تصویربھی شیئر کی اوردلچسپ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ میرے والد ایک گانا گاتے تھے ’’ لو از اِن دا ائر‘‘ ، اب میرے بچے گایا کریں گے ’’ کرونا اِز اِن دا ائر‘‘۔

اس سے قبل عدنان صدیقی نے بھی انسٹاگرام پر ہمایوں سعید کے ساتھ کھینچی جانے والی تصویر شیئرکی تھی جس میں کرونا سے بچاؤ کیلئے دونوں نے این 95 ماسک پہن رکھے ہیں۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا ’’ اُف کرونا وائرس، ہم نیو جرسی سے ہیوسٹن جا رہے ہیں ‘‘۔

Humayun saeed

adnan siddiqui

Hira Mani

Tabool ads will show in this div