شاہ نورانی سےآنےوالی بس کاحادثہ،5افراد جاں بحق

بارہ افراد زخمی

شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

اتوار کی شام شاہ نورانی سے کراچی واپس آنے والی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40سالہ محمد ابراہیم ولد رحمت اللہ،مہرالنساءزوجہ عبدالمجید اور10سالہ محمد عالم ولد محمد ابراہیم شامل ہیں۔

زخمیوں کومزید علاج کے لئے فوری طور پرایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 4افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Tabool ads will show in this div