جامعات کی سطح پرآن لائن درس وتدریس شروع کرنےکی تیاری

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہدایات بھی جاری کردیں

کرونا نے تعلیمی اداروں کو بند کروادیا ہے۔ پاکستان میں جامعات کی سطح پر دو ہفتے  میں آن لائن درس و تدریس شروع کرنے کی تیاری  شروع کردی گئی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہدایات بھی آن لائن ہی جاری کردی ہیں۔

ملک بھر میں اعلیٰ سطح پر درس و تدریس  کا جدید متبادل ایکش پلان تیار کرلیا گیا۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمشین طارق بونیری کا کہنا ہے کہ 3 ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند ہوئے ہیں لیکن جامعات میں درس و تدریس کی بندش نہیں چاہتے۔

ایچ ای سی کے مطابق تعیطلات کے دوران  فیکلٹیز و اسٹاف کو چھٹیاں نہیں ملیں گی، ملک کی جن 70 جامعات میں لرننگ منیجمنٹ سسٹم کی سہولت دستیاب نہیں، انہیں 2 ہفتے میں نظام کی تنصیب اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معاونت کیلئے ایچ ای سی نے ماہرین کی ٹیم بھی تشکیل دے دی۔

اس کے علاوہ آن لائن دستیاب تدریسی مواد کا ڈیٹا بینک بنے گا،فیکلٹی ممبرز کیلئے آن لائن ٹیوٹورئیلز اور لیکچر ترتیب دیئے جائیں گے ۔ بیشتر طلباء کے یکساں  کورسز آن ائر کرنے کیلئے ٹی وی چینلز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ جہاں انٹر نیٹ تک رسائی آسان نہیں،وہاں بھی لرننگ منجمنٹ سسٹم مؤثر اور کار آمد ثابت ہو۔فیکلٹی ممبرز کی معاونت کیلئے ایویلیوایشن کی سہولت کا بھی انتظام کیا جائےگا۔

hec

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div