صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی
جے آئی ٹی کے اراکین بھی قبر کشائی کے وقت موجود ہونگے

نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں قتل کیے جانے والے صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبرکشائی کی جائے گی۔
صحافی عزیز میمن کی قبرکشائی کے لئے پی ایم سی کےایم ایس کی قیادت میں 3 رکنی ٹیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سیکریٹری صحت سندھ، رجسٹرارہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو کےعلاوہ جے آئی ٹی کے ارکان بھی صحافی عزیزمیمن کی قبرکشائی کے دوران موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش16فروری کو نہر سے ملی تھی۔ گزشتہ پورٹ مارٹم کے مطابق عزیز میمن کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھی، صحافیوں کے احتجاج کے وجہ سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔