کراچی کنگز کامیاب، اسلام آباد یونائیٹڈ سیمی فائنلز سے باہر

عماد الیون نے شاداب الیون کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
Mar 14, 2020
فوٹو : ٹویٹر
فوٹو : ٹویٹر
فوٹو: ٹویٹر
فوٹو: ٹویٹر
[caption id="attachment_1874777" align="alignnone" width="789"] فوٹو: ٹویٹر[/caption]

پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنلز کی دوڑ سے باہر کردیا، عماد الیون 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیا تھا، عماد الیون نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب انتہائی جارحانہ انداز سے کیا، شرجیل خان نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز جڑدی، تاہم اس کے بعد عماد الیون کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسکور بورڈ حرکت میں رہا۔

بابر اعظم 19، کیمرون ڈیل پورٹ 11، عماد وسیم 26، افتخار احمد ایک اور چیڈوک والٹن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمید آصف 13 اور کرس جورڈن 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید جانیے : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 137رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 2، محمد موسیٰ، ظفر گوہر، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل 5 کے سیمی فائنلز کیلئے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز میں کوالیفائی کرلیا جبکہ دیگر دو ٹیموں کا فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز میں سے ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ آج کا میچ ہار کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

PSL5

PSL2020

Tabool ads will show in this div