سندھ میں پولیو وائرس کا نیاکیس رپورٹ، تعداد 9 ہوگئی

پاکستان میں رواں سال پولیو سے 30 بچے متاثر
Mar 14, 2020
[caption id="attachment_1751832" align="alignnone" width="768"] فائل فوٹو[/caption]

ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو نے سندھ میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد صوبہ بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ پاکستان بھر میں رواں سال پولیو کیسز 30 ہوگئے۔

ای او سی کے مطابق ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں چار سالہ لڑکی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، بچی کو 23 فروری کو چہرے کے پٹھوں میں کمزوری کی شکایت ہوئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے سات مرتبہ قطرے پلائے گئے تاہم کوئی انجیکشن نہیں لگایا گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کا کہنا ہے کہ پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے انتہائی تشویشناک ہے، صورتحال کو قابو کرنا ہمارا مشن ہے۔

وفاقی اور صوبائی ای او سی نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو وقتاً فوقتاً پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروائیں، آئندہ چند ماہ میں اس حوالے سے خصوصی مہم چلانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 30 ہوچکی ہے، متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا میں ہے، جہاں تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے، سندھ میں 9، بلوچستان میں 5 اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Tabool ads will show in this div