کراچی: ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف دو مقدمات درج  

Waseem Akhter Sot 01-10 کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف کراچی کے دو تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔  ایف آئی آر کی کاپی سماء کو مل گئی۔ ٹیلیگراف ایکٹ کی خلاف ورزی ، عوام کو حساس اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام اور اشتعال انگیز تقریریں اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا یہ وہ الزامات ہیں جو ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر پر لگائے گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم رہنما کے خلاف کراچی کے سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے تھانوں میں دو مقدمات درج  کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔ ایم کیو ایم رہنما کے خلاف مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں ۔ سماء

STATE

secret agencies

Tabool ads will show in this div