سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد ستاون ہوگئی: ڈاکٹر طارق

Tariq Fazal SOT 02-10 اسلام آباد: سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کی تعداد ستاون جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد سو تک پہنچ گئی ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جن لواحقین کی جانب سے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے ان پر کام جاری ہے۔ اسلام ٓاباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوکل پرسن  برائے سانحہ منٰی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ منٰی میں شہید ہونیوالوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے ۔ جن میں سے چھبیس افراد کی تدفین کی جا چکی ہے ۔ سانحہ میں بارہ پاکستانی زخمی ہیں جبکہ سینتیس افراد اسپتال سے فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔ فوکل پرسن نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تعداد ساٹھ سے بڑھ کر سو تک پہنچ گئی ہے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور آپریشن مکمل ہونے تک سعودی عرب میں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لواحقین کی جانب سے  میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے ان پر بھی کام جاری ہے۔ سماء

LYARI

#MinaStampede

Jamarat

Mina Stampede

Tabool ads will show in this div