جیو،جنگ کے مالک میرشکیل الرحمان کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اعتزاز احسن میر شکیل الرحمان کے وکیل مقرر
Mar 13, 2020

احتساب عدالت لاہور نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

میر شکیل کو گرفتاری کے بعد جمعہ 13 مارچ کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ سال 1986 میں میر شکیل نے ایل ڈی اے سے 54 پلاٹس لینے کے لئے اس وقت کے وزیر اعلی سے رعایت لی جو غیر قانونی تھی۔

نیب کے بیان پر میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے مؤقف اپنایا کہ میر شکیل نے وہ زمین پرایویٹ لوگوں سے خریدی، جس کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔ میر شکیل تحقیقات میں تعاون کر رہے تھے۔ میر شکیل کو سوالنامہ دیا گیا لیکن جواب آنے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنا صرف چئرمین نیب کے اختیار میں ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ چیرمین ریکارڈ کا جائزہ لیں۔

اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں چئرمین نیب نے ریکارڈ کا جائزہ ہی نہیں لیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد میر شکیل کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

MIR SHAKEEL UR REHMAN

Tabool ads will show in this div