ٹوئٹر نے پوری دنیا میں اپنے دفاتر بند کردیئے

فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے
Mar 13, 2020

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر میں موجود اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات سے بچنے کیلئے ٹوئٹر انتظامیہ نے ملک بھر میں قائم اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں قائم اپنے تمام دفاتر کے تمام ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ہانگ کانگ، جاپان اور جنوبی کوریا کے تمام ملازمین کو دفتر نہ آنے اور گھروں میں رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر کووڈ-19 کے پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام دفاتر کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ملازمین کے معاہدے، کام کرنے کے گھنٹے اور دیگر خدمات کا معاوضہ ویسے ہی دیا جائے گا جیسے دفاتر آنے پر دیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب اور اٹلی نے پورے ملک کو اس عالمی وبا کے باعث لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

Tabool ads will show in this div