نرسنگ کےشعبےکیلئےپہلی باراسکالر شپس

رواں مالی سال میں 31 کروڑ روپے کی لاگت سے 1000 وظائف

ملکی تاریخ میں نرسنگ کے شعبے کیلئے پہلی بار اسکالر شپس کا آغاز کردیا گیاہے۔رواں مالی سال میں 31 کروڑ روپے کی لاگت سے 1000 وظائف دیئے جائیں گے۔ نوجوانوں کو اس شعبے میں روشن مستقبل بھی نظر آنے لگا ہے۔

اسلام آباد میں ملک کے پہلے نرسنگ اسکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 886 اسکالر شپس 4 سالہ بیچلرز ڈگری پروگرام کیلئے ، 119 ماسٹرز ان نرسنگ اور 13 پی ایچ ڈی کیلئے مختص کی گئیں۔ایچ ای سی سے منظور شدہ 52 ملک گیراداروں میں مستحق طلبہ کی مکمل فیس بھی وظائف سے منسلک کی گئی ہے،نرسنگ فیکلٹی بھی بنے گی۔

ملک میں اس وقت درکار نرسنگ اسٹاف 8 لاکھ اور دستیاب صرف 80 ہزارہے۔ وفاقی وزیرتعلیم کے مطابق آئندہ 20 ماہ میں 1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے دس ارب روپے کا ووکیشنل ٹریننگ منصوبہ بھی بنالیا گیا ہے۔

NURSE

Tabool ads will show in this div