انجلین ملک کا خلیل الرحمان کیساتھ کام نہ کرنے کافیصلہ

خلیل الرحمان نے ہر ایک کی توہین کی ہے

اداکارہ انجلین ملک نے اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ کبھی خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام نہیں کرینگی ۔

اداکارہ نے رائٹر خلیل الرحمان کے ساتھ دوبارہ کبھی بھی کام نہیں کرنے کا فیصلہ کیا اور دیگر ٹیلی ویژن اور فلمی شخصیات کو بھی ایسا کرنے کی تاکید کی۔

اداکارہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ قابل افسوس ہے کہ کوئی بھی چینل خلیل الرحمان قمر کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا اور ان کو اپنے پلیٹ فارم پر بغیر کسی سنسرشپ کے بات کرنے کی اجازت دے کر ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔

انہوں نے اپنی میں پوسٹ لکھا کہ اس انڈسٹری میں ہم سب چاہے مرد ہو یا خواتین اداکار ، ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کو اجتماعی طور پر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم خلیل الرحمان کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔ رائٹر نے ہم میں سے ہر ایک کی توہین کی ہے۔ اگر آج ہم یہ موقف اختیار کرلیتے ہیں تو کوئی بھی چینل یا پروڈیوسر کبھی بھی ان کا اسکرپٹ نہیں خرید سکے گا اور نہ ہی ان کے لکھے ہوئے کوئی سیریل یا فلم تیار کئے جائیں گے ۔

انجلین ملک نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم سب کو مل کر کھڑا ہونا چاہئے اور کبھی بھی ان کے ساتھ کام نہیں کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Tabool ads will show in this div