کراچی: پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانیکا فیصلہ
سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ 5 کے کراچی میں کل سے ہونیوالے تمام میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 5 کے تمام میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
#SindhGovt has decided that the remaining matches of PSL in Karachi will take place without any crowd. This decision has been made after consultation with all stakeholders including the Pakistan Cricket Board.
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 12, 2020
ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرلی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 2 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں، تاہم دنیا بھر میں مہلک مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک 4737 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد ہے۔
دوسری جانب پی سی بی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائیوں کے بغیر میچز کرائے جائیں گے، ٹکٹ خریدنے والے تمام شائقین کو ان کی رقم پی سی بی ٹکٹنگ قوانین کے تحت ٹی سی ایس اور یائے وو کے ذریعے واپس کردی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو بھی تجویز دی ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ہاتھ ملانے سے گریز کریں، مداح بھی کھلاڑیوں سے آٹو گراف اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کی کوشش نہ کریں، ٹیمیں بھی عوام ملاقاتیں محدود رکھیں۔