کراچی کنگز کالاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

عماد الیون نے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کیں
Mar 12, 2020
فوٹو: ٹویٹر
فوٹو: ٹویٹر
[caption id="attachment_1872442" align="alignnone" width="606"] فوٹو: ٹویٹر[/caption]

پاکستان سپر لیگ 5 کے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، عماد وسیم نے ٹیم نے تین تبدیلیاں کی ہیں۔

پی ایس ایل 5 کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سہیل اختر، فخر زمان، کرس لین، بین ڈنک، محمد حفیظ، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، دلبر حسین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فیضان خان۔

کراچی کنگز میں شرجیل خان، بابر اعظم، الیکس ہیلز، عمید آصف، افتخار احمد، چیڈوک والٹن، عماد وسیم، محمد عامر، کرس جورڈن، اسامہ میر، ارشد اقبال شامل ہیں۔

PSL5

Tabool ads will show in this div