نیشنل اسٹیڈیم آنےوالےتماشائیوں کی حفاظت کےلیےاہم اقدامات
شائقين کی اسکريننگ ہوگی

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نيشنل اسٹيڈيم ميں جمعرات کی شام کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ميچ کے موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کيے گئے ہيں۔
پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے فلو اور کھانسی میں مبتلا تماشائیوں سےاسٹيڈيم نہ آنے کی درخواست کی ہے۔تماشائیوں سےاستعمال شدہ ٹشوپيپرز ڈسٹ بن ميں پھينکنے کی ہدايت کی گئی ہے۔ اسٹيڈيم ميں داخلے سے پہلے شائقين کی اسکريننگ ہوگی اورسينی ٹائزرز بھی رکھے جائيں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آخری ہفتے میں کراچی ميں 5ميچز شیڈول ہیں۔
NATIONAL STADIUM
تبولا
Tabool ads will show in this div