کراچی کنگز، لاہور قلندرز آج پھر مدمقابل ہونگے

پہلے میچ میں کراچی کو لاہور سے شکست ہوئی تھی
Mar 12, 2020
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
[caption id="attachment_1872052" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آج 12 مارچ کو پھر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو کہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل 8 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

اس وقت لاہور قلندرز نے 8 پوائنٹس کےساتھ تیسرے اور کراچی کنگز 7 پوائنٹس کےساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کےساتھ کوالیفائر راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے۔

Tabool ads will show in this div