باکمال ائیرلائن کےچیئرمین انتہائی لاجواب نکلے، حقیقت سےلاعلم نکلے

CHAIRMAN PIA PRESSER KHI PKG 02-10-15 کراچی : باکمال ائیرلائن کے چیئرمین انتہائی لاجواب نکلے، پائلٹس پی آئی اے تنازعے میں قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان سے تو بے خبر تھے ہي، پالپا کے مطالبات بھی چيئرمين کو معلوم ہي نہیں۔ پی آئی اے کے لاجواب چئیرمین نے پريس کانفرنس تو کي ليکن پائلٹس کے مطالبات سے ہي لاعلم نکلے، پائلٹس کے گو بائی ایگریمنٹ جانے سے پینتیس ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ چیئرمین کو اندازہ ہی نہیں کہ قومی خزانے کو کتنے کا ٹيکہ لگ گيا۔ پروازوں کی منسوخی سے ہزاروں مسافر رل گئے، خزانے کو بیس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، ایک روز بعد یہ نقصان تیس کروڑ سے تجاوز کرسکتا ہے، ناصر جعفر نے ہر بات سے انکار کچھ اس انداز سے کیا کہ جالب یاد آگئے۔ چیئرمین نے پی آئی اے کی دوسری ایسوسی ایشنز کو تو  مدعو کیا لیکن پالپا کو بلايا ہي نہيں۔ سماء

saudia

HAJJ OPERATION

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div