ستر فیصد آبادی کورونا کا شکار ہوسکتی ہے، جرمن چانسلر

اب تک 1300 افراد متاثر ہیں

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے کہا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اینجلا مرکل نے کہا کہ چوں کہ لوگوں میں اس وائرس کے خلاف مدافعت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ویکسین یا علاج دریافت ہو پایا ہے۔ لہذا ماہرین کا خیال ہے کہ جرمنی کی تقریباّ 70 فیصد آبادی اس سے متاثر ہوگی۔

جرمنی میں بدھ 11 مارچ تک کورونا وائرس کے 1300 کیسز منظر عام پر آئے ہیں اور اموات کی تعداد 2 ہے۔ حکومت نے تجویز کیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد شرکاء والی تمام تقاریب منسوخ کردی جائیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ اس بیماری کے پھیلاؤ کی رفتار مدھم کردے لہذا ہم جو بھی اقدامات کر رہے ہیں وہ اہمیت کے حامل ہیں۔

اینجلا کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاست چیک کے وزیر اعظم آندرے بابش نے کہا ہے کہ اینجلا کے اس بیان سے لوگ پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جرمنی کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تاہم میرا خیال ہے کہ اس طرح کے بیانات بہتری لانے کے بجائے پریشانی کا باعث ہوتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div