ہنگری میں کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ

چار ممالک پر سفری پابندی عائد
Photo: Hungary Today

یورپ میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ہنگری کی حکومت نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی جبکہ 4 ممالک سے لوگوں کی آمد پر بھی مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جن 4 ممالک کے شہریوں کا داخلہ ہنگری میں ممنوع کیا گیا ہے ان میں چین، اٹلی، ایران اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء کی جامعات میں موجودگی کے پیش نظر کلاسز معطل کردی گئی ہیں تاہم اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

تقاریب کے حولے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی انڈور سرگرمی میں 100 سے زائد اور آوٹ ڈور فنکشنز میں 500 سے زائد افراد شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ہنگری میں کورونا وائرس کے اب تک 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں اکثریت ایرانی طلبا کی ہے جو حال ہی میں اپنے وطن سے ہنگری آئے تھے۔

امریکا کی مختلف ریاستیں اور اٹلی بھی ان مقامات میں شامل ہیں جہاں کورونا وائرس کے سبب ایمرجینسی نافذ کی جا چکی ہے۔

HUNGAry

Tabool ads will show in this div