عمران فاروق کیس:ملزمان کےبیانات 16 مارچ کوقلمبند کرنےکافیصلہ
حتمی مراحل میں داخل

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کيس حتمی مراحلے ميں داخل ہوگیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں ملزمان کے بیانات 16 مارچ کو قلمبند کرنے کا فیصلہ کرليا ہے۔
لندن ميں 2010 میں قتل ہونے والے ايم کيوايم رہنما عمران فاروق قتل کیس ميں اہم پيشرفت ہوئی ہے۔
بدھ کواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے بيانات ريکارڈ کرنے کا فيصلہ کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو سوالنامے فراہم کردیئے۔
سوالنامے ميں گواہان کے بيانات، اپنے حق ميں دفاع،برطانیہ سے حاصل شواہد، فنگر پرنٹس رپورٹ اور آلہ قتل سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔
عدالت نے ملزمان سے جواب طلب کرتے ہوئے کيس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔