سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اکھاڑ پچھاڑ

پوری ٹیم تبدیل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں ہوئی ہیں۔ نئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو نے پوری نئی ٹیم میدان میں اتار دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی کو وزیراعلی اور چیف سیکریٹری نے تعینات کرکے ادارے کو چلانے کیلئے خصوصی اختیارات دیے ہیں۔

نیا سربراہ آتے ہی سترہ طاقتور افسران کے تبادلے کردیے گئے اور انہوں نے اپنی پوری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹر جنرل نے کچی آبادی اور صنعتی سیل کو ختم کرکے ان کو متعلقہ ٹاونز میں ضم کردیا ہے۔

ڈائریکٹر منیر احمد بھمرو کو کیماڑی و کورنگی ٹاؤن سے صدر ٹاؤن، ڈائریکٹر سامت علی خان کو انوائرمنٹ اینڈ بلڈنگ سروسز سے ویجلنس سیکشن ون اور ڈائریکٹر ندیم انور لیاری ٹاؤن سے ملیر ٹاؤن تعینات کردیا جبکہ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن ملک اعجاز کو لیاری کا بھی اضافی چارچ دے دیا گیا۔

ڈائریکٹر لیاری ٹاؤن کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر کچی آبادی محمد رقیب کو ڈائریکٹر کیماڑی، ڈائریکٹر بلدیہ ٹاؤن ندیم احمد کو اسٹرکچر سیکشن ٹو جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سائیٹ ٹاؤن جلیس صدیقی کو ٹرانسفر کرکے بلدیہ ٹاؤن کا چارچ دے دیا گیا۔

ڈائریکٹر اسٹرکچر سیکشن ون بنش شبیر کو ڈیزائن اینڈ کمپلنٹ سیکشن کا اضافی چارچ دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر انڈسٹریل سیل آصف رضوی کو کورنگی کا چارچ دے دیا گیا۔ ڈائریکٹر بن قاسم مجاہد عباس کو ویجلنس سیکشن ٹو کا چارچ دے دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر گلشن ٹاؤن ٹو کو ڈیمولیشں کا اضافی چارچ دے دیا گیا جبکہ سنئیر بلڈنگ انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کامران علی کو ریکوری سیکشن تعنیات کردیا گیا ہے۔

SBCA

Tabool ads will show in this div