سندھ میں زینب الرٹ ایپ کا افتتاح

بچوں کی رپورٹنگ کےحوالےسےانتہائی اہمیت کی حامل
Mar 10, 2020

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے سی سی پی او میں اسٹیٹ آف آرٹ زینب الرٹ ایپ کا افتتاح کردیا۔

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کے مطابق یہ ایپ گم شدہ اور مل جانیوالے بچوں کی رپورٹنگ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس ایپ کے استعمال سے زینب جیسے واقعات کی روک تھام میں پولیس کو مدد ملےگی۔ آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ یہ عوام دوست ایپ بلامعاوضہ خدمات فراہم کرے گی۔

مشتاق احمد مہرکا کہنا تھا کہ اس ایپ اور اس کے استعمال سے پولیسنگ نظام مزید مددگار ہوجائےگا۔ یہ ایپ ملک میں بولی جانیوالی پانچ زبانوں پر مشتمل ہے اور پولیس،سی پی ایل سی اور میسرز انوینٹ لیب کے رضاکاروں کی مشترکہ کاوش ہے۔

سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کا کہنا ہے کہ  مذکورہ ایپ پر گذشتہ کئی ماہ سے ٹیسٹنگ کا عمل سی پی او اور سی پی ایل سی کے ماہرین کی نگرانی میں جاری تھا، زینب الرٹ سسٹم سےگم شدہ اور مل جانیوالے بچوں کا ملکی سطح پر ڈیٹا بیس تیار ہوسکے گا۔

ZAINAB ALERT BILL

Tabool ads will show in this div