پنجگور میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، خاتون زخمی

حملہ آوروں نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ حملہ آوروں نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ گوارگو محلہ جمعہ دار احمد ہیتک کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد ایک گھر کے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد رحمدل عرف خلیل احمد ولد یار محمد، محمد صادق ولد آدم اور نسیم ولد فقیر جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوتے وقت ایک شخص یاسر ولد فقیر محمد کو ساتھ لے گئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Panjgur

Tabool ads will show in this div