عبدالغنی مجید کی رہائی کیلئے روبکار جاری
گزشتہ روز چھٹے ریفرنس میں بھی ضمانت منظور ہوئی

احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم خواجہ عبدالغنی مجید کی رہائی کےلیے روبکار جاری کر دی۔
عبدالغنی مجید کی روبکار احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جاری کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالغنی مجید کی چھٹے ریفرنس میں بھی ضمانت منظور کی تھی۔