پشتون قومی جرگے کا اجلاس آج ہوگا

جرگہ باچا خان مرکز میں ہوگا
Mar 10, 2020
فائل فوٹو

پشتون قومی جرگہ آج باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا۔ جرگے کی سربرای اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی خان کریں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے قومی جرگے میں تمام پشتون رہنما شرکت کریں گے۔

جرگے میں پشتونوں کو درپیش مسائل، لاپتا افراد، سی پیک، بدامنی، پاک افغان تعلقات، تجارتی راستوں کی بندش اور اٹھارویں ترمیم سمیت دیگر امور پر بحث ہوگی۔

اے این پی ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ جرگے میں جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، قومی وطن پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، پختون تحفظ موومنٹ اور دیگر جماعتوں کے رہنما و قائدین شرکت کریں گے۔

زاہد خان نے کہا کہ جرگہ پشتونوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل دینے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

Tabool ads will show in this div