نوازشریف کےمعالج ڈاکٹرعدنان پرراڈ اورڈنڈوں سےحملہ

انہیں جسم میں 5 جگہ چوٹیں آئیں
Mar 10, 2020
[video controls src="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/DR-ADNAN.mp4"][/video]

لندن میں مياں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

شریف فیملی کے ترجمان نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی تصدیق کردی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو حسن نواز کی رہائش گاہ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کو سر کے پچھلے حصے ميں لوہے کی راڈ سے شديد وار کرکے زخمی کیا گیا۔ پسليوں ميں لاتيں اور مکے مارے گئے۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق انہیں کئی ہفتوں سے دھمکی آميز فون کالز موصول ہو رہی تھيں۔ ڈاکٹر عدنان نے ثبوت پولیس کو دے دئیے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کے جسم پر5 جگہوں پر چوٹ کے نشانات پائے گئے اور حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Dr. Adnan

Tabool ads will show in this div