اوکاڑہ میں مکان کی چھت گرگئی، 19 افراد زخمی

ریسکیو ورکرز اور مقامی افراد تمام کو زندہ نکال لیا

اوکاڑہ میں مذہبی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 19 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام اور مقامی افراد نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، 2 افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں لشاریاں میں حضرت علیؓ کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں 200 افراد شریک تھے، کھانا کھلانے کا انتظام چھت پر کیا گیا تھا۔

نمائندہ سماء کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد جب کھانا کھانے کیلئے چھت پر چڑھی تو وزن زیادہ ہوجانے کی وجہ سے چھت گر گئی، اوپر موجود لوگ تو محفوظ رہے تاہم نیچے کمرے میں کئی افراد ملبے میں دب گئے۔

ریسکیو ورکرز اور مقامی افراد نے طویل محنت کے بعد ملبے میں دبے تمام 19 افراد کو زندہ نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق ملبے سے نکالے گئے زخمیوں میں 12 خواتین، 2 بچے اور 5 مرد شامل تھے، خاتون سمیت دو زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر لاہور منتقل کردیا۔

PUNJAB

Tabool ads will show in this div