کوئٹہ:بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق، کل تعداد 18 ہوگئی

متاثرہ مریضوں نے لندن اور شام کا دورہ کیا تھا
فوٹو : آن لائن
فوٹو : آن لائن
[caption id="attachment_1869592" align="alignnone" width="795"] فوٹو : آن لائن[/caption]

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 سالہ بچہ کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

منگل کی رات ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹرفہیم آفریدی نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تھلیسمیا کا مریض بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ ایران کیا گیا۔ ایک ماہ ایران میں سفر کرنے کے بعد 29 فرروی کو ایران سے تفتان پہنچا۔ وہاں قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے خاندان کے دیگر افراد اور گاڑی کے ڈرائیور کے بھی ٹیسٹ لیے گئے ہیں لیکن ان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

جی ہیلتھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تفتان میں قائم قرنطینہ میں ایران سے آنے والا کوئی بھی شخص اسکریننگ اور ٹیسٹ کے باہر نہیں جاسکتا۔ ایف آئی اے اس وقت تک مسافر کو پاسپورٹ فراہم نہیں کرتی جب تک محکمہ صحت مسافر کے جسم کی جانچ پڑتال مکمل نہیں کرلیتی۔

فاطمہ جناح اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ آئیسولیشن وارڈز میں تعینات ڈاکٹرز اور اسٹاف سہولیات نہ ملنے پر پریشان ہیں۔ وارڈز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو ماسک اور کٹ تک فراہم نہیں کی گئی ہے۔ مریضوں کو رکھنے کے لیے بھی مناسب انتظامات نہیں کیے گیے ہیں۔

کراچی میں مزید دو افراد کرونا وائرس کا شکار

قبل ازیں کراچی میں بھی منگل کو مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جس کے ساتھ صرف سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر چلا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایک مريض کا تعلق حیدرآباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔ ایک شخص ایران جبکہ دوسرا شخص شام سے آیا ہے۔

گزشتہ رات محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں 8 نئے کرونا کیسز کی تصدیق کی تھی۔ حکام کے مطابق شام سے بذریعہ دوحہ کراچی پہنچنے والے 5 افراد جب کہ گزشتہ ہفتے لندن سے بذریعہ دبئی پاکستان آنیوالے 3 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام متاثرہ افراد سے رابطہ کرنیوالے دیگر لوگوں کا بھی ٹیسٹ کرانے کیلئے ان کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرونا وائرس کے کراچی میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد شہر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی جب کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی، کراچی میں ایک مریض مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے بتایا تھا کہ ایک اور مریض کے کرونا وائرس میں ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔ حکام کے مطابق دوحہ (قطر) کے راستے شام سے آنیوالے شخص کا آج ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کے 53 سالہ مریض کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، جس سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو بھی قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے نئے مریض کے بعد کراچی میں متاثرین کی تعداد 12 اور پاکستان بھر میں 15 ہوگئی۔

اس سے قبل آج (پیر کو) سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان ميں کرونا وائرس کا ايک بھی کيس چين سے نہيں آيا، جتنے افراد متاثر ہيں وہ تمام ايران سے آئے تھے، ايران سے ايئر ٹريفک معطل کرديا گيا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریض کو مکمل صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، پاکستان میں اب بھی 20 سے 25 مشتبہ کیسز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوروناوائرس، پرتگال کے صدر نے خود کو ’قید‘ کردیا

دوسری جانب وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زير صدارت کراچی میں کرونا وائرس سے متعلق ایک اور اجلاس ہوا، جس ميں بتايا گيا کہ آج 5 مشتبہ افراد کے نمونے لئے گئے جو تمام منفی آئے۔

اجلاس ميں يہ بھی بتايا گيا کہ گزشتہ روز سامنے آنیوالے مريض کے 8 رشتہ داروں کے نمونے بھی منفی آئے ہيں، متاثرہ شخص کے رابطے ميں رہنے والے 19 افراد کے نمونے لينا ابھی باقی ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ميں کرونا وائرس کے 2 مريضوں کی حالت بہتر ہوگئی، ايک کی ريکوری کا عمل جاری ہے، ايران سے آنے والے 230 افراد اپنے گھروں ميں قرنطينہ ميں ہيں، وزيراعلیٰ نے ہدايت دی کہ تمام افراد کا خيال رکھا جائے۔

مزید جانیے : کرونا وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 3800 سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس فروری کے آخری ہفتے میں رپورٹ ہوا تھا، ایران سے آنیوالے نوجوان یحییٰ اور وفاقی علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص میں ایک ہی دن کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ساؤتھ ایشیا مارننگ پوسٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 300 سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 850 سے بڑھ چکی ہے۔

ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر 62 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

COVID-19

Tabool ads will show in this div