چمن میں پاک افغان سرحد مزید ایک ہفتے کیلئے بند

پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم

چمن میں پاک افغان سرحد مزید ایک ہفتے کےلیے بند کر دی گی جس کے باعث نیٹوسپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈز سمیت دیگر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سرحد بند رکھنے کا فیصلہ کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر کیا گیا۔

اس کے ساتھ بلوچستان سے منسلک ایران اور پاک افغان سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں جبکہ تفتان میں پاک فوج کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

ایران سے آئے 4996 افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی جبکہ 3412 زائرین کو تفتان میں کورائنٹائن سینٹر میں رکھا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کی غرض سے 76 ہزار 587 افراد کی جانچ پڑتال کی جاچکی ہے، صوبے میں کسی شخص میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

پاک ایران تفتان سرحد کے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کےلیے پاک فوج کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div