ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، این اے 122 میں انتخابی سائن بورڈز ہٹادیئے گئے
لاہور : اين اے 122 کے ضمنی انتخابات ميں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انتخابی بورڈ ہٹانے کی مہم جاری ہے، بورڈ اتارنے والے عملے کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ سائز سے بڑے بورڈز کیخلاف بلاتفريق کارروائی کررہے ہيں۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اليکشن کميشن کا ايکشن جاری ہے، اين اے 122 سے مقررہ سائز سے بڑے بورڈز ہٹادئيے گئے۔
اليکشن کميشن کی ہدايت پر پی ايچ اے کے عملے نے گڑھی شاہو اور ملحقہ علاقوں ميں کارروائی کی، اہلکار کہتے ہيں کہ اسٹينڈرڈ سائز سے بڑا بورڈ ہر صورت ہٹايا جائے گا، نون ليگ کا ہو يا تحريک انصاف کا۔
بڑے بڑے ہورڈنگز ہٹانے پر حلقے کے عوام بھی خاصے خوش ہيں جو جگہ جگہ لگے بينرز اور بورڈز کو راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہيں۔
اليکشن کميشن کی مقرر کردہ حد کے مطابق بورڈ کا سائز 6 ضرب 3 فٹ جبکہ بينر کا سائز 9 ضرب 3 فٹ ہے۔ سماء