لاہور : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ،4 افراد قتل
مرنے والوں میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نامعلوملزمان نے گھر ميں گھس کر ايک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کرديا۔
پوليس کے مطابق تھانہ گرين ٹاون کے علاقے پنجاب سوسائٹی ميں 2 نامعلوم موٹر سائيکل سوار مقتول اسحاق کے گھر آئے۔ ايک ملزم گھر کے باہر کھڑا رہا اور دوسرے نے گھر ميں داخل ہو کر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 2 بچیاں بھی شامل ہیں، جن کی شناخت خنسہ، عاتقہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ جب کہ فائرنگ سے اسحاق اور ابو ذر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعہ ميں خاتون اور بچہ بھی زخمی ہوئے۔ اسحاق نے 2 شادياں کر رکھی تھيں اور وہ پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔ پوليس حکام کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا نتيجہ معلوم ہوتا ہے۔