انگلینڈ کیخلاف کیریئر کی اختتامی سیریز ہوسکتی ہے، مصباح الحق

Misbah Sot 02-10

لاہور : قومی ٹیم انگلينڈ کيخلاف سيريز کيلئے بھرپور تیاریاں کررہی ہے، کپتان مصباح الحق جيت کيلئے پُرعزم ہیں، کہتے ہيں یہ کیريئر کی آخری سیریز بھی ہوسکتی ہے۔

قومی ٹيسٹ ٹيم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ انگلینڈ سے سخت مقابلے کیلئے بہترین تیاری کی ہے، کوشش ہے کيريئر کے آخری ميچز میں اچھی سے اچھی پرفارمنس ديں تاکہ لوگ ياد رکھيں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ريٹائرمنٹ کا سوچ رہا ہوں پر ابھی فيصلہ نہيں کيا، متحدہ عرب امارات کی کنڈیشز مشکلات پیدا کریں گی، پاکستان اور انگلینڈ کے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ ختم ہوگیا، پاکستان ٹیسٹ اور اے اسکواڈ رات گئے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگا، اے ٹیم شارجہ میں 2 سائڈ میچز کھیلے گی، پہلا میچ 5 اور 6 اکتوبر جبکہ دوسرا 8 اور 9 اکتوبر کو ہوگا۔

مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔ سماء

ENGLAND

A Team

Tabool ads will show in this div