اسلام آباد: شہریوں کیلئےمنفرد اپلیکیشن تیار
مسائل کا حل بروقت دے سکے گی

اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ایک منفرد اپلیکیشن تیار کی گئی ہے جو ان کے مسائل کا حل بروقت دے سکے گی۔
یہ منفرد ایپلیکیشن ضلعی انتظامیہ اور این آئی ٹی بی نے تیار کی ہے۔ ایپلیکیشن کے ذریعے اسلام آباد انتظامیہ، ایکسائز آفس ڈیجیٹل خدمات فراہم کریں گے۔ سی ڈی اے، پولیس،آئیسکو سمیت دیگر ادارے بھی ای خدمات دیںگے۔ شہری ایپلیکیشن کے ذریعے بے فارم، گاڑیوں کے ٹوکن اور دیگر دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان موبائل ایپلیکیشن کا جلد افتتاح کریں گے۔

