سانحہ منیٰ؛ پاکستانی شہداء کی تعداد 58 ہوگئی، 26 کی سعودی عرب میں تدفین

Oct 02, 2015

Mina Follow Up Pkg 02-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/Mina-Follow-Up-Pkg-02-10.mp4"][/video]

منیٰ : سانحہ منیٰ کے بعد پاکستانيوں کی مشکلات تھمنے کا نام نہيں لے رہيں، شہداء کی تعداد تجاوز کرکے 58 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد اب بھی لاپتہ ہيں۔

سانحہ منیٰ میں ايک قيامت حجاج پر گزری، تو ايک قيامت شہيدوں اور لاپتہ حاجیوں کے پياروں پر گزر رہی ہے۔

منیٰ سانحہ میں لاپتہ گوجرانوالہ کی قيصرہ بی بی کی شہادت کی تصديق ہوگئی، جبکہ ان کے زخمی شوہر ارشد خان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ قیصرہ بی بی کے بیٹے ریحان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ 11 ستمبر کو اپنے شوہر کے ہمراہ حج کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور اور حج مشن کے ارکان تو بيانات جاری کرکے بری الذمہ ہوجاتے ہيں ليکن بچھڑوں کو ملانے کا کوئی سبب نہيں کرتے، کہنے کو لاپتہ حجاج کی تعداد 100 کے آس پاس بتائی جاتی ہے ليکن تصديق کسی کی نہيں ہو پاتی، حج انتظاميہ کا تعاون مل پاتا ہے، نہ وزارت کوئی کام کرتے دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب سانحہ میں شہید 26 پاکستانیوں کی المیثم قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے، سانحے میں شہید سیکڑوں لاشیں اب بھی سعودی عرب کے اسپتالوں میں موجود ہے، النور اسپتال میں 35 لاشیں اپنے وارثوں کی منتظر ہیں، مکہ کے 7، منیٰ کے 3، جدہ کے 3 اور الہدیٰ کے ایک اسپتال میں بھی درجنوں حاجیوں کی میتیں تاحال شناخت کیلئے موجود ہیں۔ سماء

Mina Incident

Mina Stampede

Hassan Hashmi

Jaddah

10Zilhajj Mina

58 Pakistani Martyred