پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد7ہوگئی

کراچی سے کرونا چوتھا کیس رپورٹ

سندھ ميں کرونا وائرس کا ايک اور کيس سامنے آگيا  ہے۔

اتوار کو محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ مريض کا تعلق کراچی سے ہے اور اس نے پچھلے ماہ ايران کا سفر کيا تھا۔ متاثرہ مریض کی عمر 50 سال ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کے تمام رشتہ داروں کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔ مریض کی مزید سفری تفصیلات کے بارے میں آگاہی لی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق آج ليےگئے4افراد ميں سے3کےٹيسٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ کروناوائرس کا ایک مریض گزشتہ روز صحت یاب ہوچکا ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے ایکٹو کیسزکی تعداد6ہے۔ کراچی سے کرونا وائرس کا یہ چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Tabool ads will show in this div