ایران:کرونا وائرس سےخاتون رکن پارلیمنٹ انتقال کرگئیں

وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں
Mar 07, 2020

ایران میں رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئیں۔

ایران میں کرونا وائرس ایک اور اعلیٰ حکام کی جان لے گیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق فاطمہ رہبر حال ہی میں دوبارہ پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

وائرس سے جاں بحق 56 سالہ فاطمہ نے تہران سے انتخابات میں حصہ لیا۔ وہ تہران ہی کے ایک نجی اسپتال میں گزشتہ 2 روز سے کومہ میں تھیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ السلام بھی اسی وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران میں اب تک 4 ہزار 747 کرونا وائرس سے متاثر کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ خطرناک وائرس ایران میں اب تک 124 جانیں لے چکا ہے۔

Tabool ads will show in this div