لاڑکانہ، مضر صحت کھانا کھانے سے 170افراد اسپتال داخل

متاثرہ 55بچوں کو ڈرپ لگا دی گئی
Mar 07, 2020
فائل تصویر
فائل تصویر

لاڑکانہ کے گاؤں رحيم بگھيو کی آدھی آبادی مضر صحت کھانا کھانے سے متاثر ہوگئی۔

متاثرہ شخص کے مطابق گاؤں والوں نے مل کر کھانا رات کو پکايا تھا اور صبح کھانا کھانے سے حالت بگڑ گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دلہا اور دلہن سميت 170 افراد چانڈکا اسپتال لائے گئے تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کھانے سے متاثرہ 55 بچوں کو ڈرپ لگا دی گئی جبکہ 35 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر ديا گيا۔

وليمے کی تقريب کےلیے پورے گاؤں کو بلايا گيا تھا۔ ضلعی انتظاميہ کے مطابق فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹيم کھانے کا معائنہ کرے گی۔

پيپلزپارٹی رہنما نثار کھوڑو نے پوليس کو ہدايت کردی ہے کہ کھانا پکانے والے سے تحقيقات کی جائے اور متاثرين کوعلاج کی بہتر سہوليات فراہم کی جائيں۔

Tabool ads will show in this div