مانچسٹر يونائيٹڈ ایف اےکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ڈربی کاؤنٹی کو تین صفر سے شکست ہوئی
فوٹو: مانچسٹر یونائیٹڈ ٹویٹر
فوٹو: مانچسٹر یونائیٹڈ ٹویٹر
فوٹو: مانچسٹر یونائیٹڈ ٹویٹر

مانچسٹر يونائيٹڈ نے ڈربی کاؤنٹی کو تين صفر سے شکست دے کر ايف اے کپ کے کوارٹر فائنل ميں جگہ بنالی۔

ايف اے کپ کے پانچويں راؤنڈ ميں ڈربی کاؤنٹی کےخلاف مانچسٹر يونائيٹڈ نے شاندار کھيل پیش کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں لیوک شا نے پہلا گول کیا جبکہ 41ويں منٹ ميں اوڈیئن ایگھالو نے گول کرکے مانچسٹر يونائيتڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔

دوسرے ہاف ميں اوڈیئن ایگھالو نے مزيد ايک گول اسکور کر ديا۔

مانچسٹريونائيٹڈ نے ٹاپ 8 ٹيموں ميں جگہ بنالی۔ کوارٹر فائنل ميں ناروچ سٹی سے مقابلہ ہوگا۔

Manchester United

Tabool ads will show in this div