حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع

درخواستیں 8 مارچ تک وصول کی جائیں گی

[caption id="attachment_1841957" align="alignnone" width="680"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 8 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے تاریخ میں توسیع کا خط اسٹیٹ بینک کو لکھ دیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق نامزد بینک ہفتے اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔مخصوص برانچز صبح 10 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔

سرکاری حج اسکیم  کے تحت اب تک 10 روز میں ملک بھر میں ایک لاکھ 26 ہزار650 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی  12 مارچ کو ہوگی۔

HAJJ 2020

Tabool ads will show in this div