ملتان سلطانز، کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ آج ہوگا
میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے
[caption id="attachment_1866127" align="alignnone" width="777"]
فوٹو: ملتان سلطانز ٹویٹر[/caption]

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 5 کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز آج کراچی کنگز کےخلاف لاہور قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔
ملتان سلطانز کو پانچ میچز میں سے 4 میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی کنگز کو پانچ میچز میں سے 3 میں فتح اور 2 میں ناکامی ہوئی۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور کراچی کنگز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52رنز سے شکست دیدی
ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 28 فروری کو ملتان اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کےساتھ میچ کھیل چکی ہیں۔ اس میچ میں ملتان نے کراچی کو 52 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 8 بجے شروع ہوگا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔