پاکستان میں کورونا وائرس کا چھٹا کیس کراچی میں رپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے تصدیق کردی
Mar 05, 2020
فوٹو : آن لائن
فوٹو : آن لائن
[caption id="attachment_1865837" align="alignnone" width="802"] فوٹو : آن لائن[/caption]

کراچی میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد شہر میں مہلک مرض کے شکار افراد کی تعداد 3 اور ملک بھر میں 6 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں بتایا کہ کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کا تعلق ضلع شرقی سے ہے اور وہ حال ہی میں ایران سے واپس آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا متاثرہ مریض 25 فروری 2020ء کو ایران سے پاکستان پہنچا تھا، جو ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تھا۔

مزید جانیے : کوروناوائرس کاشبہ، شوہرنے بیوی کو باتھ روم میں بندکردیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نے سندھ میں کورونا وائرس کے نئے مریض کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل مریض کی صحت مستحکم ہے، مریض کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

نئے کیس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی سندھ میں تعداد 3 ہوگئی، یہ تمام افراد حال ہی میں ایران سے واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس، صفائی کیلئے مطاف مکمل خالی

وفاق کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کی زیر سربراہی کام کرنیوالی ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے ایران سے ماضی قریب میں واپس سندھ آنیوالے زائرین کا سراغ لگا لیا ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ تفتان اور چمن سرحد پر قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی صوبہ وار تفصیلات کا تبادلہ کیا جائے تاکہ ان کی حکومت ضروری اقدامات کرسکے۔

مزید جانیے : کورونا وائرس کا انسان سے جانور میں منتقلی کاپہلاکیس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 300 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 96 ہزار سے بھی زیادہ ہے، 53 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چین سے شروع ہونیوالے مہلک مرض سے ایران، اٹلی، پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت دنیا کے 60 کے قریب ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Tabool ads will show in this div