جیو انٹرٹینمنٹ نے خلیل الرحمان کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا

خلیل الرحمان کا اپنےالفاظ پرمعافی مانگنے سے انکار

جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان کے دو روز قبل انسانی حقوق کی رہنما ماروی سرمد کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال کے بعد رائٹر کے ساتھ معاہدہ معطل کیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل اور پروڈکشن ہاوس نے خلیل الرحمان کے ساتھ 4 ڈرامے اور ایک فلم کا معاہدہ طے کیا تھا تاہم جب تک خلیل الرحمان اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہیں مانگتے یہ معاہدے معطل رہینگے۔

دو روز قبل عورت مارچ کے حوالے سے نیو نیوز کے ٹی وی شو میں خلیل الرحمان اپنی بات کاٹے جانے پر یک دم برہم ہوکر ماروی سرمد کیلئے غیراخلاقی زبان کا استعمال کیا تھا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ نظریات کے تبادلے پر یقین رکھتے ہیں اور ہر ایک کو اظہار رائے کا حق ہے تاہم اچھے مباحثے کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیل الرحمن قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا بلکہ اپنی غلطی قبول کرنے سے بھی انکار کیا۔

دوسری جانب بی بی سی سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے اپنے رویے کے دفاع میں مزید نازیبا الفاظ استعمال کیے، تاہم انھوں نے فون پر اپنے الفاظ کے چناؤ پر معافی مانگی۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ ٹی وی پر اپنے نازیبا الفاظ پر بھی معافی مانگیں گے تو اس پر انھوں نے صاف انکار کردیا۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جب تک عورت مارچ کے نعرے نہیں بدلتے وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹاک شوز میں شریک ہوتے رہیں گے اور اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے رہیں گے۔

KHALIL UR REHMAN QAMAR

Tabool ads will show in this div