شفاف الیکشن کی یقین دہانی تک عام انتخابات نہیں ہونے دینگے، عمران خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن شفاف نہیں ہوں گے، اگلے عام انتخابات اس وقت تک نہیں ہونے دیں گے جب تک یہ یقین نہ ہوجائے کہ انتخابات شفاف ہوں گے، 22 دسمبر کو مہنگائی ختم کرنے کا نسخہ پیش کریں گے۔


لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں عمران خان ایک بار پھر وفاقی اور پنجاب حکومت پر برس پڑے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔


عمران خان نے کہا کہ انہوں نے تو 4 حلقوں کے نتائج چیک کرنے کی بات کی تھی، حکومت نے توخود ہی تسلیم کرلیا کہ تمام حلقوں میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔


کپتان کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو لاہور میں میدان لگے تو پتا چل جائے گا کہ سونامی کہیں نہیں گیا اور وہ مہنگائی ختم کرنے کا نسخہ بھی بتائیں گے۔


پی ٹی آئی کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ جن رہنماؤں کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے وہ اپنی دولت پاکستان لائیں اور پھر سیاست کریں۔ سماء

کی

عمران

خان

law

hezbollah

press

tariffs

شفاف

Tabool ads will show in this div