خوشی ہےوفاق نے 3اسپتال کا کنٹرول نہیں لیا، عذرا پیچوہو

ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے
Mar 04, 2020

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وفاق کراچی کے 3 اسپتالوں کا کنٹرول نہیں لے رہا۔

بدھ 4 مارچ کو ایک بیان میں وزیر صحت سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں جناح، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی شامل ہیں۔

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ تینوں اسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے اربوں روپے خرچ کیے اور اسپتالوں کو مزید بہتر کرنے کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔

Tabool ads will show in this div