اےٹی ایم کیس میں چینی باشندے کو 6سال قیدکی سزا
مجرم پر 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
[caption id="attachment_1864142" align="alignnone" width="800"]
فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی کی سٹی کورٹ نے اے ٹی ایم کیس میں جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے کو سزا سنا دی۔
بدھ 4 مارچ کو سیشن جج جنوبی نے اے ٹی ایم کیس کا فیصلہ سنایا۔
مجرم لیولینن کو مجموعی طور پر 6 سال 3 ماہ قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر ديا گيا۔
ایف آئی اے پراسکیوٹر کے مطابق مجرم نے ڈیفنس میں اے ٹی ایم مشین سے ڈیوائسز لگا کر ٹرانزیکشن کيں جبکہ مختلف اے ٹی ایم سے ڈیٹا بھی چوری کیا تھا۔
ایف آئی اے نے 4 سال قبل کارروائی کے دوران چینی باشندے کو گرفتار کیا تھا۔