کوئٹہ:نئےتعلیمی سال کےآغازسےقبل اسٹیشنری کاسامان مہنگا

مہنگائی سے پریشان والدین
Mar 04, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/School-Bags-Price-Hike-Qta-Pkg-04-03.mp4"][/video]

کوئٹہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی اسٹیشنری کا سامان مہنگا ہوگیا ہے۔اسکول بیگز،کتابوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ والدین کیلئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے سے قبل ہی کوئٹہ میں اسکول بیگز، کتابیں، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری کا سامان مہنگا ہوگیا ہے۔والدین نے بچوں کیلئے اسکول بیگز کیلئے بازاروں کا رخ کیا تو ہوشربا قیمتوں سے پریشان ہوگئے۔

والدین کا کہنا ہے کہ ہرسال اسٹیشنری کا سامان مہنگا کردیا جاتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اسکول بیگز کی قیمتوں 500 سے ہزار روپے تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دکاندارکہتے ہیں کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

مہنگائی سے پریشان والدین کہتے ہیں کہ انتظامیہ گراں فروشی کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ بچوں کو اسٹیشنری کا سامان بآسانی دلوا سکیں۔

Tabool ads will show in this div