صدیق بلوچ کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماء صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدیق بلوچ کی رکنیت 31 اگست سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، الیکشن ٹریبونل نے صدیق بلوچ کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا، نون لیگی رہنماء نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تو عدالت عظمیٰ نے ان کے حق میں فیصلہ دیا۔
صدیق بلوچ کی رکنیت کی بحالی کے بعد این اے 154 لودھراں میں 11 اکتوبر کو ہونیوالا ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی واپس لے لیا گیا۔ سماء
ECP
PTI
Politics
IMRAN KHAN
SC
JAHANGIR TAREEN
Bye Election
تبولا
Tabool ads will show in this div