لاہورقلندرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

بین ڈنگ کی دھواں دار بیٹنگ
Photo/PSL

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 5 میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ قبل ازیں تینوں میچز قلندرز ہار چکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھے۔ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

لاہور قلندر کے بین ڈنک اور سمت پٹیل نے دھوان دار اننگز کھیلتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیا۔ بین ڈنک نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے اور اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

قلندرز کے ابتدائی 3 کھلاڑی 50 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد بین ڈنک اور سمت پٹیل نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ٹیم کا اسکور 209  تک پہنچادیا۔

ان کے ساتھ پٹیل نے بھی شاندار اننگز کھیلی۔ چوتھی وکٹ پر بین ڈنک اور سمت پٹیل کے درمیان 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس دوران دونوں نے مجموعی طور پر  12 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ قلندرز کی چوتھی وکٹ 205 کے مجموعی اسکور پر گری جب سمت پٹیل 40 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 2 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 172 رنز بناکر مکمل آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی۔ اوپنر جیسن رائے 11 گیندوں پر 12 رن بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں اوور میں 39 رنز پر گلیڈی ایٹر کی دوسری ووکٹ گری۔ احسن علی 3 گیندوں پر صرف دو رن بنا کر آووٹ ہوگئے۔ پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر کپتان 8 گیندوں پر 9 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ساتویں اوور میں 53 رنز پر شین واٹسن کو 23 رنز پر دلبر حسن نے آؤٹ کیا۔ نویں اوور کی تسیری گیند پر اعظم خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں محمد نواز محمد فیضان کی بال پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیرہویں اوور تک 94 رنز پر گلیڈی ایٹر کی 6 وکٹیں گرگئیں۔

پندرہویں اوور کے خاتمے پر گلیڈی ایٹرز نے 7 ووکٹوں کے نقصان پر 129 رنز مکمل کیے۔ 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بین کٹنگ سلمان ارشاد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوکر آوٹ ہوئے۔ 27 گیندوں پر 53 رن بنا کر وہ ٹاپ اسکورر رہے۔

lahore qalandars

PSL5

Tabool ads will show in this div