میرا گانا اسٹیڈیم میں چلےیا نہیں فرق نہیں پڑتا،علی ظفر

گلوکار علی ظفر نے پی ايس ايل کے ليے پرستاروں کی فرمائش پر نيا گانا ريليز کرکے واقعی ميلا لوٹ ليا ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ ميں بطور مہمان شريک ہوئے انہوں نے گلوکارعلی عظمت کے ليے اپنے جذبات کو بھی گا کر بيان کرديا انہوں نے علی عظمت کیلئے ’يارو يہی دوستی ہے‘گایا ۔
گانے کی تياری کا خيال کيسے آيا؟ اس سوال کے جواب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ گانے کا فیصلہ عوام کی خواہش پرکیا، فینز کی چاہت،پیار کی وجہ سے انکار نہیں کرسکا۔
علی ظفر نے بتایا کہ 5 سے6دن میں گانے کی ویڈیوز تیار ہوئیں لیکن 8 سے9دن میں گانا اور ویڈیو تیار کرنا مشکل کام ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گانے کے حوالے سے روزانہ فینز کے مسیجز آتے تھےجبکہ کوئی اسپانسرنہیں تھے ذاتی خرچے پر گانا تیار کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کیلئے بڑی خدمات ہیں پی ایس ایل برانڈبن چکا ہے اور کرکٹ کی بحالی پرخوشی ہے، میرا گانا اسٹیڈیم میں چلے یا نہیں فرق نہیں پڑتا،پی سی بی کامجھ سےکوئی رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ "میلہ لوٹ لیا" کبھی کسی گانے میں استعمال نہیں ہوا۔
اداکار کے گانے کی اس وڈیو کو یکم مارچ کو جاری کیا گیا اور اب تک اس وڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد20 لاکھ ہوگئی ہے۔
گلوکارعلی عظمت نے علی ظفر کے يارو يہی دوستی ہے کے پيغام کا جواب دے دیا کہا کہ وہ اور علی ظفر پہلے بھی يار تھے اب بھی ہيں۔
علی عظمت کا کہنا تھا کہ علی ظفر پہلے بھی يارتھے،اب بھی خاندانی تعلقات ہيں، چھوٹی سی ميوزک انڈسٹری ہے ہمارے کوئی اختلافات نہيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی ظفر کے پی سی بی سے معاملات تھے، جب بھی ايک ساتھ ملیں گے آپ کو ضرور بتائیں گے۔