کرونا وائرس: فون اور مسیجز پر آگاہی مہم کا آغاز

سماء ڈیجیٹل نے تصدیق کردی
Pic01-52
KARACHI: Mar01-A man wearing surgical mask for protection from Corona virus is standing. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali
Pic01-52 KARACHI: Mar01-A man wearing surgical mask for protection from Corona virus is standing. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali

KARACHI: Mar01-A man wearing surgical mask for protection from Corona virus is standing. ONLINE PHOTO by Syed Asif Ali

سندھ کے محکمہ صحت اور پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے عوام کو کرونا وائرس اور اس کے علامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے فون کالز اور ٹیکسٹ میجسز کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

حکام نے سماء ڈیجیٹل کو تصدیق کی ہے کہ اس مہم کے تحت لوگوں کو محکمہ صحت کے اس نمبر  021-37187433 سے کالز موصول ہوگی جبکہ پی ڈی ایم اے کے پیغامات ملیں گے۔

کال موصول ہوتے ہی آپ کو کرونا وائرس کا شکار ہونے کی علامات پر مبنی ریکارڈڈ پیغام سنایا جائے گا اور آخر میں دو ہیلپ لائن نمبرز بتاکر ہدایت کی جائے گی کہ اگر آپ میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو ان دو نمبروں 021-99203443, 021-99204405 پر رابطہ کریں۔

سماء ڈیجیٹل کی ٹیم نے معلومات کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کیا تو آگے سے محکمہ صحت کے حکام مخاطب تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جو شخص علامات ظاہر ہونے پر کال کرتا ہے، اسے ایک مخصوص ڈاکٹر کا نام اور رابطہ نمبر دیا جاتا ہے اور وہی ڈاکٹر اس کی ہسٹری لیتا ہے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ ہنگامی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خود پہنچ جاتا ہے۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

Tabool ads will show in this div